حکومت نے عام بجٹ میں ای پی ایف پر ٹیکس کی تجویز کے تعلق سے پائی جانے والی ناراضگی پر آج لوک سبھا میں یقین دہانی کرائی کہ بجٹ تجاویز پر بحث کے دوران لوگوں کی تشویش دور کی جائیگی۔
وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے ایوان میں سوال کے بعد ترنمول کانگریس کے پروفیسر سوگت رائے کی طرف سے ای پی
ایف پر ٹیکس لگانے کا معاملہ اٹھائے جانے پر یہ یقین دہانی کرائی۔
پروفیسر رائے راشٹریہ جنتا دل کے جے پرکاش نارائن یادو، کانگریس کے انٹونی وغیرہ نے اس موضوع پر تحریک التواکی تجویز پیش کی تھی جس کی اسپیکر نے یہ کہتے ہوئے اجازت نہیں دی کہ وہ اس موضوع کو بجٹ میں بحث کیلئے اٹھا سکتے ہیں۔